آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ مقرر
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انھیں کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ مقرر کر دیا ہے۔ گذشتہ برس 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے بجائے کمانڈر آف نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ متعارف کروایا گیا تھا۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات سے قبل احتجاج اور درجنوں ہلاکتیں کیوں؟
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ 27 جولائی کو منعقد ہو گا لیکن ان انتخابات سے قبل احتجاج کے دوران کم از کم 40 افراد مارے گئے جبکہ انتخابی مہم بھی محدود رہی۔
’جبری مشقت روکنے میں ناکامی‘: پاکستانی مصنوعات پر 10 فیصد امریکی ٹیرف کا ملکی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟
بین الاقوامی تجارت اور ٹیرف کے ماہر اقبال تابش کہتے ہیں کہ پاکسان کا برآمدی شعبہ پہلے سے مشکلات کا شکار ہے جس میں توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت، بلند شرح سود کی وجہ سے اضافی فنانسنگ کی لاگت اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے۔
’نایاب اور پُرخطر‘: چار ہم شکل جڑواں بچوں کی پیدائش جس نے طبی ماہرین کو حیران کر دیا
بغیر کسی طبی مدد کے قدرتی طور پر ایک ساتھ ایک جیسے نظر آنے والے چار بچوں کی پیدائش ہونا انتہائی نایاب ہے۔
پرتگال سے جہیز میں ملا بمبئی جو برطانوی بادشاہ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو دس پاؤنڈ سالانہ کرایے پر دیا
یورپ میں سیاسی اتحاد قرار دی گئی اس شادی میں بحیرۂ عرب کے کنارے واقع سات چھوٹے جزیروں پر مشتمل یہ ساحلی بستی جہیزکا حصہ کیسے بنی، جو بعد میں بمبئی اور آج ممبئی کہلائی؟
آبنائے ہرمز کا ہتھیار، تہران کو درپیش چیلنج اور پاسداران انقلاب کا کردار
امریکہ کے ساتھ اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے معاملے میں 13 روز تک جاری رہنے والے حملوں اور جوابی کارروائیوں کے بعد، ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایرانی قیادت کے سامنے اب تین ممکنہ راستے ہیں، تاہم ان میں سے کوئی بھی آسان یا واضح کامیابی کی ضمانت نہیں دیتا۔
نئی دہلی میں طلبہ احتجاج میں شدت، مودی کی پہلی براہِ راست مداخلت، ملوث افراد کو سخت سزا اور فاسٹ ٹریک عدالتوں کا اعلان
انڈیا کا دارالحکومت نئی دہلی کئی دنوں سے احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے۔ جمعے کی شب پہلی بار انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے امتحانی دھاندلی میں ملوث افراد کو ’سخت سزا‘ دینے کا عہد کیا ہے۔
انڈیا میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج: سونم وانگچک نے 26 روز بعد کن شرائط پر بھوک ہڑتال ختم کی؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وانگچک نے کہا کہ اُنھوں نے یہ قدم ’مختلف شرائط پر طویل مذاکرات‘ کے بعد اور ملک میں’ ممکنہ تشدد‘ کو روکنے کے لیے اُٹھایا ہے۔
جوہری پروگرام کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط: سعودی عرب اب تک ابراہیمی معاہدوں کا حصہ کیوں نہ بن سکا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سویلین مقاصد کے جوہری معاہدے کی منظوری سعودی عرب کی جانب سے ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہو گی۔ ماضی میں سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے سے انکار کر چکا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں