بی بی سی نے میناب کے تباہ شدہ سکول میں کیا دیکھا

،ویڈیو کیپشنبی بی سی کا میناب سکول کا دورۂ جہاں حملے میں 120 بچے ہلاک ہوئے تھے
بی بی سی نے میناب کے تباہ شدہ سکول میں کیا دیکھا
وقت اشاعت

28 فروری کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں، ایران کے میناب سکول پر ہونے والے ایک حملے نے ایک عام ہفتے کی صبح کو اس تنازعے کے سب سے بڑے سانحے میں تبدیل کر دیا اور یہ عام شہریوں کے لیے سب سے مہلک واقعہ ثابت ہوا۔

میناب پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق مجموعی طور پر 156 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 120 بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور اس کی کوکھ میں بچہ بھی شامل تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی افواج نے سکول کو نشانہ بنایا، جو پاسدارانِ انقلاب کمپاؤنڈ کے ساتھ واقع ہے اور سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کمپاؤنڈ پر کئی بار حملے کیے گئے تھے۔

امریکہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ فوجی تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ غالب امکان ہے کہ امریکی افواج نے غیر ارادی طور پر یہ حملہ کیا۔

بی بی سی نے میناب سکول کے دورے کے دوران کیا دیکھا، تفصیلات اس ویڈیو میں۔۔۔