BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ٹرمپ کا چین اور روس کو ایران کے خلاف جنگ سے دور رہنے کا مشورہ، عمان کا مذاکراتی وفد تہران پہنچ گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین اور روس کے صدور نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے۔ ادھر ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے عمان کا ایک مذاکراتی وفد تہران پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کے پہلے سربراہ جنرل عامر رضا کون ہیں؟
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انھیں کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت بننے والی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کیا ہے اور اس کے سربراہ تعینات ہونے والے جنرل عامر رضا کون ہیں؟
ہوٹلوں کے کرائے میں کمی اور سستے ٹکٹ: دبئی کے رہائشی رشتہ داروں کو مدعو کرنے پر کون کون سی رعایتیں حاصل کر سکیں گے؟
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات میں سیاحت بُری طرح متاثر ہوئی۔ مگر اب دبئی سمیت دیگر شہروں میں سیاحت کو بحال کرنے کے لیے اماراتی حکام نے ایک نئی سکیم متعارف کرائی ہے۔
امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ: محمد بن سلمان کی ’سفارتی فتح‘ یا مشرقِ وسطیٰ کے لیے نیا امتحان؟
امریکی محکمۂ دفاع کے سابق پالیسی مشیر عمران بیومی کے مطابق یہ جوہری معاہدہ مستقبل میں سعودی عرب کو جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاہدے کے تحت اگرچہ سعودی عرب فوری طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی دوڑ میں شامل نہ بھی ہو، تب بھی ایسی صلاحیت حاصل کرنے کا ممکنہ امکان اسے خطے میں ایک ڈیٹرینٹ فراہم کر سکتا ہے۔
خاتونِ اول کی میت کا فوجی حکومت کے ہاتھوں اغوا اور 16 سال کا پُراسرار سفر
ان کی میت کبھی فوجی انٹیلی جنس مرکز میں رکھی گئی، کبھی ایک وین میں چھپائی گئی، پھر اٹلی کے شہر میلان میں دفن کر دی گئی، اور بعد میں سپین کے شہر میڈرڈ منتقل کر دی گئی۔ بالآخر اسے واپس بیونس آئرس لایا گیا، جہاں اسے ایک انتہائی محفوظ اور مضبوط مقبرے میں دفن کیا گیا۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات سے قبل احتجاج اور درجنوں ہلاکتیں کیوں؟
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ 27 جولائی کو منعقد ہو گا لیکن ان انتخابات سے قبل احتجاج کے دوران کم از کم 40 افراد مارے گئے جبکہ انتخابی مہم بھی محدود رہی۔
’نایاب اور پُرخطر‘: چار ہم شکل جڑواں بچوں کی پیدائش جس نے طبی ماہرین کو حیران کر دیا
بغیر کسی طبی مدد کے قدرتی طور پر ایک ساتھ ایک جیسے نظر آنے والے چار بچوں کی پیدائش ہونا انتہائی نایاب ہے۔
’جبری مشقت روکنے میں ناکامی‘: پاکستانی مصنوعات پر 10 فیصد امریکی ٹیرف کا ملکی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟
بین الاقوامی تجارت اور ٹیرف کے ماہر اقبال تابش کہتے ہیں کہ پاکسان کا برآمدی شعبہ پہلے سے مشکلات کا شکار ہے جس میں توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت، بلند شرح سود کی وجہ سے اضافی فنانسنگ کی لاگت اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے۔
پرتگال سے جہیز میں ملا بمبئی جو برطانوی بادشاہ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو دس پاؤنڈ سالانہ کرایے پر دیا
یورپ میں سیاسی اتحاد قرار دی گئی اس شادی میں بحیرۂ عرب کے کنارے واقع سات چھوٹے جزیروں پر مشتمل یہ ساحلی بستی جہیزکا حصہ کیسے بنی، جو بعد میں بمبئی اور آج ممبئی کہلائی؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































